Mar ۱۴, ۲۰۲۶ ۰۳:۴۸ Asia/Tehran
  •  ابو عبیدہ: ایران کے میزائل فلسطینی عوام کے زخموں پر مرہم ہیں

شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کے میزائل حملے فلسطینی عوام کے زخموں کا مرہم اور دکھوں کا مداوا ہیں

سحرنیوز/عالم اسلام: اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے جو کہ کلسٹر وار ہیڈز والے میزائلوں سے کیے جاتے ہیں، تل ابیب  کی فضاؤں میں آگ بکھیرنے سے پہلے دنیا بھر کے آزاد منش لوگوں کے دلوں کو روشنی عطا کرتے ہیں۔ 
شہیدعزالدین القسام بریگيڈ کے ترجمان نے کہا کہ وحشیانہ جنگ کے باوجود عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں لاکھوں ایرانیوں کی شرکت اور عوام اور حکومت کے درمیان دکھائی دینے والا اتحاد فلسطین کی حمایت میں ان کے اصولی موقف کی ایک اور علامت ہے۔
ابوعبیدہ نے مزید کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت میں اسی راستے پر گامزن ہے جسے حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خون سے سینچا ہے۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس