وزیرہدایت و ثقافت: عوام کی بھرپورشرکت نے دشمنوں کو ناکام بنادیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی ہدایت وثقافت کے وزیر نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں عوام کی بھرپور شرکت اور ان کی ہمدلی و یک جہتی نے دشمنوں کو ناکام بنادیا
سحرنیوز/ایران: ایران کے اسلامی ہدایت و ثقافت کے وزیر سید عباس صالحی ن آج جمعہ 13 مارچ 2026 کوعالمی یوم قدس کے جلوس میں، ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ گزشتہ روز تیسرے رہبرانقلاب نے اپنے پیغام میں عوام پرتوجہ دی ہے اور قران کریم کی آیہ کریمہ "مَا نَنسَخ مِن ءَایَۃ أو نُنسِھانَاتِ بِخَیر مِّنھا أو مِثلِھا ألَم تَعلَم أنَّ ٱللہ َ عَلَیٰ کُلِّ شَیء قَدِیرٌ" کی بہت ظریف اور اچھی تفسیر بیان کی ہے کہ جب رہبر انقلاب شہید ہوگئے تو تقریبا ایک ہفتہ ملک بغیررہبر کے رہا لیکن رہبر کا جانشین کون تھا؟ رہبر کےجانشین خودعوام تھے۔
ایران کے اسلامی ہدایت وثقافت کے وزیر نےمزید کہا کہ مختلف مواقع پر جب بھی ملک کو میدان میں عوام کی موجودگی کی ضرورت پڑی ہے، عوام میدان میں آئے ہیں اور آج بھی جب امریکا اوراسرائیل نے وطن عزیز پر حملہ کیا اور اس پر لالچ کی ںگاہ ڈالی تو جس چیز نے دشمنوں کی ان کی طمع میں ناکام بنایا، وہ عوام کی بھرپور اور طاقتور موجود گی نیز ہمدلی اور یک جہتی ہے۔
انھوں نے عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو بھی دشمن کی مایوسی اور ناکامی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی اورہم ہمہ گیر دفاع پر مجبور ہوئے، فطری طور پراس ہمہ گیردفاع میں، ہمیں دشمنوں کی ناکامی کے مکمل طور پر ظاہر ہوجانے کا یقین اورایران کے مستقبل کی طرف سے پوری طرح اطمینان حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
ایران کے اسلامی ہدایت وثقافت کے وزیر سید عباس صالحی نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید فرمائی ہے کہ جنگ ایران کی بقا، اس کی عزت وشرف اور طاقتورو مقتدر ہونے پر اس طرح ختم ہونی چاہئے کہ دشمن دوبارہ ہماری سرزمین پر لالچ کی نگاہ نہ ڈالیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel