Mar ۱۴, ۲۰۲۶ ۰۳:۴۴ Asia/Tehran
  •  مزاحمتی فورس ایک طولانی جنگ کے لئے آمادہ ہے

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مزاحمتی فورس ایک طولانی جنگ کے لئے آمادہ ہے اور وہ میدان جنگ میں اسرائیل کو حیرت زدہ کر دے گی

سحرنیوز/عالم اسلام: شیخ نعیم قاسم نے  کہا اسرائیلی دھمکیاں مزاحمتی جیالوں کو ڈرا نہیں سکتیں  اور وہ بلند عزم و حوصلے کے ساتھ میدان میں موجود ہيں
انہوں نے فلسطینی قوم کی ہمہ جانبہ حمایت کے لئے ایرانی قوم کی جاں فشانیوں کو سراہا اور کہا کہ ایران نے فلسطین اور اس کی آزادی کے لئے اپنے سب سے گرانبھا اور مقدس سرمائے کو فدا کردیا ہے اور اس راہ میں آخری ہدیہ شہادت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای ہے کہ جنہوں نے اس راہ میں اپنا پورا وجود قربان کردیا-
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں اپنا قانونی دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں- ہمیں اس وقت ایسی وحشیانہ اور خطرناک جارحیت کا سامنا ہے کہ جو ہمارے وجود کے لئے خطرہ ہے-

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس