Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان، افغانستان میں امریکی شکست ذمہ دار نہیں،عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انکا ملک افغانستان میں امریکہ کی شکست کا ذمہ دار نہیں ہے۔

رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکہ کی جنگ میں شامل ہوکر، بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے لہذا اسلام آباد کو واشنگٹن کی شکست کا ذمہ دار قرار دینا سراسر نا انصافی ہے۔پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے خلاف امریکہ کا حملہ اپنے مقاصد پورے کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکہ کی جنگ میں شرکت کرکے بہت بڑی غلطی کی تھی۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سن دوہزار ایک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد سے افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات اور منشیات کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔افغانستان کے حکام اور عوام بارہا اپنے ملک سے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکے ہیں۔