Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • البانیہ کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے، وزیر اعظم کے دفتر پر پیٹرول بموں سے حملہ

یورپی ملک البانیا کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔

 سحرنیوز/دنیا: ترانا سے میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق البانیہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں، مظاہرین نے حکومت پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں اور اس سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے دارالحکومت ترانا میں وزیراعظم ایڈی راما کے دفتر پر پیٹرول بم بھی پھینکے ہیں۔

 

احتجاج کا آغاز نائب وزیراعظم بیلندا بلوکو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر فرد جرم عائد کرنے پر ہوا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

نائب وزیراعظم سمیت کئی حکومتی اہلکاروں اور نجی کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں ریاستی فنڈ کا استعمال کچھ مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

ٹیگس