بنگلہ دیش نے بھی ہندوستان میں ویزا خدمات معطل کردیں
اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش نے دہلی اور تری پورہ میں ویزا خدمات کو معطل کر دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب ہندوستان کے بعد بنگلہ دیش نے بھی ہندوستان میں دہلی اور تری پورہ میں کونسلر اور ویزا خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی مشن کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے کونسلر اور ویزا خدمات عارضی طور پر معطل کی ہیں۔ نئی دہلی میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ "ناگزیر حالات کے باعث بنگلہ دیش ہائی کمیشن، نئی دہلی میں تمام کونسلر اور ویزا خدمات اگلے نوٹس تک عارضی طور پر معطل کی جاتی ہیں۔ اس سے ہونے والی کسی بھی زحمت کے لیے دلی معذرت خواہ ہیں۔"
اطلاعات کے مطابق اس سے پہلے ہندوستان نے بنگلہ دیش کے چٹاگانگ شہر میں ایک سیکورٹی واقعے کے بعد ہندوستانی ویزا درخواست مرکز، آئی وی اے سی، میں کونسلر اور ویزا خدمات کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
آئی وی اے سی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ "چٹاگانگ میں اے ایچ سی آئي، میں حالیہ سیکورٹی واقعے کے پیش نظر، آئی وی اے سی، چٹاگانگ میں ہندوستانی ویزا آپریشنز 21/12/2025 سے اگلے نوٹس تک معطل رہیں گے۔"