اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری معاہدے کو لے کر ہنگامی اجلاس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کے جوہری معاہدے، جسے مشترکہ جامع منصوبہ بندی (JCPOA) کہا جاتا ہے، پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی۔
سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل منگل کے روز ایران کے جوہری معاہدے، جسے عام طور پر مشترکہ جامع منصوبہ بندی (JCPOA) کہا جاتا ہے، کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کرے گی۔ اجلاس کی توجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اس رپورٹ پر ہوگی جو 2015 کے جوہری معاہدے سے منسلک قرارداد کے نفاذ سے متعلق ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سیشن کی درخواست ڈنمارک، فرانس، یونان، جنوبی کوریا، سلووینیا، برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ان سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ ہے جو 22 دسمبر سے 26 دسمبر کے درمیان اہم بین الاقوامی مسائل پر غور کرنے کے لئے شیڈول کیے گئے ہیں۔
ایران کے جوہری فائل کے علاوہ، سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں میانمار کی صورتحال، سوڈان کا بحران اور تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی چیلنجز پر بات چیت بھی شامل ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں طے پانے والے جے سی پی او اے کو 2018 میں امریکہ کی معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔