شاہ محمود قریشی کا سابق صدر آصف علی زرداری کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دینے کا عندیہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i357576-شاہ_محمود_قریشی_کا_سابق_صدر_آصف_علی_زرداری_کو_انسانی_بنیادوں_پر_ریلیف_دینے_کا_عندیہ
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دینے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • شاہ محمود قریشی کا سابق صدر آصف علی زرداری کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دینے کا عندیہ

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دینے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زرداری صاحب کو بھی علاج کے لیے ریلیف دیا جائے گا۔پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری بھی کرپشن کے الزام میں بند ہیں اور انہیں احستاب عدالت میں مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے ہم نے ڈاکٹروں کی رائے کو اہمیت دی ہے اور ان کے باہر جانے میں روکاٹ نہیں ڈالی۔بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اتوار کو علاج کے لئے لندن جانے والے تھے تاہم ای سی ایل لسٹ سے نام نکالے نہ جانے کے باعث ان کی روانگی موخر کردی گئی ہے۔