Feb ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  •    ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹی ٹی کے 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد خودکش حملوں سمیت چیک پوسٹ حملوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس کو مطلوب تھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بگوانی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ جس پر جوابی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت نوید اور وقار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اقبال کھیارہ گروپ سے ہے۔ دونوں دہشت گرد کھتی چیک پوسٹ حملہ اور ٹراماسینٹر خودکش حملے سمیت پولیس اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا  گیا، پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے پوٹہ چیک پوسٹ پر راکٹ داغے تھے، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ٹیگس