Feb ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • لاہور ہائی کورٹ نے نیب سے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے متعلق نیب سے جواب طلب کرلیا ہے

لاہورہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی ۔سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ مریم نوازاپنی والدہ کو کھوچکی ہیں اور اپنے والد کے ساتھ سزا کاٹنے خود آئیں، اب وہ اپنے والد سے ملنے ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت مانگ رہی ہیں مریم نواز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر جواب مانگ لیا ہے اس کے ساتھ ہی عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر مزید سماعت پچیس فروری تک ملتوی کردی ہے- مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف بھی یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ انسانی بنیادوں پر مریم نواز کو اپنے والد نوازشریف کے ساتھ ہونے کی اجازت ہونی چاہئے جو بیمار ہیں -