Mar ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  •  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف چار مہینے بعد اتوار کی صبح لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے- لندن میں نواز شریف اور ان کی والدہ نے انہیں رخصت کیا -

اسلام آباد پہنچنے پر لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا جس کے بعد وہ لاہور کے لئے روانہ ہو گئے - میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آزمائش کے حالات میں قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے اور نواز شریف کا بھی پیغام ہے کہ قوم متحد رہے-

شہباز شریف ایک ایسے وقت ملک واپس لوٹے ہیں جب حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بین الاقوامی پروازوں کو دوہفتے کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے- شہباز شریف پی آئی اے کی فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے جو لندن سے پی آئی اے کی آخری فلائٹ تھی ۔

ٹیگس

کمنٹس