May ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۷ Asia/Tehran
  • کورونا نے صحافیوں پر کیا حملہ 3 ہلاک 159 متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں 159 صحافی متاثر جبکہ 3 صحافی انتقال کر گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کورونا ریسکیو کمیٹی نے کورونا سے متعلق پہلی ملک گیر رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 159 صحافی کورونا وائرس سے متاثر 3 صحافی جاں بحق اور69 صحافی صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے پنجے گاڑنے کے بعد اب پاکستان میں اس کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے اور اس کے مزید نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر مصدقہ کیس کی تعداد 45 ہزار 61 ہوگئی جبکہ اموات 969 تک جاپہنچیں۔

 

ٹیگس