Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ  11 جانبحق و زخمی

زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 5  اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

 واضح رہے کہ دو روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کارروائی کی تھی جس کے دوران وہاں موجود 4 دہشت گرد مارے گئے۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔

 

Whatsapp invitation links

 

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

 

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

ٹیگس