Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورۂِ پاکستان منسوخ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکان بوزکر کا دورۂِ پاکستان منسوخ ہو گیا ہے۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکان بوزکر پیر کو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچنے والے تھے۔ سفارتی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ نو منتخب صدر اب اقوام متحدہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وولکان بوزکر کا دورہ لاجسٹکس مسائل کے باعث منسوخ ہوا۔

وولکان بوزکر ایک سینیئر ترک سفارت کار ہیں اور انہیں گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پچھترویں سیشن کے لیے صدر منتخب کیا گیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس