مجھے تہران ایک زندہ اور فعال شہر نظر آیا: دمتری میدویدیف
روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دمتری میدویدیف نے تہران سے ماسکو واپسی کے دوران کہا کہ مجھے تہران ایک زندہ اور فعال شہر نظر آیا۔
سحرنیوز/دنیا: روسی خبر رساں ایجنسی ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے، جو شہید رہبر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے اور آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تہران آئے تھے، ماسکو واپسی پر اپنے طیارے میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے تہران ایک زندہ اور فعال شہر نظر آیا۔"
رپورٹ کے مطابق دمتری میدویدیف نے صحافیوں سے کہا کہ مجموعی طور پر، تہران کی صورت حال نے مجھے پوری طرح متاثر کیا ہے، ایران کا دارالحکومت زندہ، فعال اور متحرک ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی کے طور پر ایران آنے والے دمتری میدویدیف نے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ اپنی ملاقات اور ولادیمیر پوتین کی طرف سے ان کے لیے تعزیتی پیغام پہنچانے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تہران میں اپنے قیام کے دوران ایران کے صدر کے ساتھ غیر قانونی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان ممالک کے درمیان تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کی تجویز پیش کی جو پابندیوں کی زد میں ہیں۔
دمتری میدویدیف نے مزید کہا کہ "یہ تجویز ان موضوعات میں سے ایک تھی جن پر میں نے صدر پزشکیان کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کی تھی۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel