Sep ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۲ Asia/Tehran
  • امام خمینی امام بارگاہ میں سید الشہداء کی دوسری مجلس - تصاویر

تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی میں سالار سید الشہداء حضرت امام حسین اور ان کے 72 با وفا ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی ۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی کربلائے معلی میں عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

آٹھویں شب محرم کی مجلس میں صدر مملکت سمیت ، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے سربراہوں اور اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے بھی شرکت کی۔ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے حضرت علی اکبر کی سیرت بیان کی ۔ حجۃ الاسلام عالی نے نوجوانوں کو معاشرے کا اہم عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ جوان کا دفاعی ، علمی اور ثقافتی محاذ پر اہم کردار ہوتا ہے اور اسلامی جوانوں کے لئے حضرت علی اکبر(ع) کا کردار مشعل راہ ہے۔

یاد رہے کہ یہ مجالس عزا ہر سال 7 محرم سے 12 محرم الحرام تک حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب کی شرکت سے منعقد کی جاتی ہیں-

ٹیگس

کمنٹس