Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۹ Asia/Tehran
  • جو رشتے دار قطع رحم كرے اس سے صلہ رحم كرنا

مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى عَنْ عَلِيِّ بْنِ النُّعْمَانِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ قَالَ بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ ص فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَهْلُ بَيْتِي أَبَوْا إِلَّا تَوَثُّباً عَلَيَّ وَ قَطِيعَةً لِي وَ شَتِيمَةً فَأَرْفُضُهُمْ قَالَ إِذاً يَرْفُضَكُمُ اللَّهُ جَمِيعاً قَالَ فَكَيْفَ أَصْنَعُ قَالَ تَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ وَ تُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ وَ تَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ فَإِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ

ابو عبداللہ عليہ السلام نے فرمايا كہ ايك شخص رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے پاس آيا اور كہنے لگا : يا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ميرے خاندان والوں نے مجھ پر حملہ كيا اور مجھ سے قطع رحم كيا مجھے گالياں ديں ميں نے ان سے ميل جول ترك كر ديا ۔ فرمايا اس صورت ميں خداتم سب كو چھوڑ دے گا اس نے كہا پھر ميں كيا كروں؟ فرمايا جس نے قطع رحم كيا اس سے صلہ رحم كر جس نے تجھے حق سے محروم كيا ہے اس پر بخشش كر اور جس نے تجھ پر ظلم كيا ہے اس كو معاف كر اگر تم نے ايسا كيا تو خدا كى طرف سے تيرے لئے ان پر غلبہ حاصل ہوگا۔

حوالہ:

الكافى، ج 4 ، ص 41 ، كتاب الايمان و الكفر ، باب الصلة الرحم ، حديث: 2

ٹیگس