ایران کا دن کی روشنی میں اسرائیل پر نیا میزائلی حملہ، خطرے کے سائرن بج گئے، صیہونیوں میں سراسیمگی
آپریشن وعدہ سچائی 3 کا تیسرا مرحلہ اب سےچند منٹ پہلے شروع ہوا ۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 3 کا تیسرا مرحلہ اب سے چند منٹ پہلے شروع ہوا، جس میں مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مقبوضہ علاقوں میں سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور اسرائیلی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کے باعث پورے مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں۔
ایران کے اس تازہ میزائل حملے میں مقبوضہ علاقوں کے شہر تل ابیب، عسقلان اور حیفا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عبرانی زبان کے میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حیفا اور طبریہ پر بھی آ کر گرے ہیں۔
صیہونی دہشت گرد حکومت نے آج اتوار 15 جون کی سہ پہر تہران کے کچھ علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے وحشیانہ حملوں کو تیز کر دیا ۔ اتوار کی سہ پہر صیہونی حکومت نے ھمت ہائی وے ، ولیعصر اسکوائر، نیاوران کے علاقے اور سہرودی اسٹریٹ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ۔ جس کے بعد ایران نے اسرائيل کے مختلف علاقوں پر دن کی روشنی میں میزائل داغ دیئے۔