Jul ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیرنہیں ہو گا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کی کوئی کوشش کی گئی تو قوم بھرپور مزاحمت کرے گی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے شہر کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں کچھ وزرا ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے وہ ابراہم معاہدے پر بات کرنے یا اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اسے دو ریاستی حل کے طور پر آگے بڑھانے کی سوچ رکھتے ہوں۔

انہوں نے ان وزیروں اور حکومت کو خبردار کیا کہ ابراہم معاہدے میں شامل ہونے یا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے اگر کوئی بات چیت شروع  ہوئی تو پوری قوم اس کی مزاحمت کرے گی اس لئے کہ یہ  ہماری ریڈ لائن ہے۔

واضح رہے کہ معاہدہ ابراہمی کے تحت 2020 میں مشرقِ وسطیٰ کے کچھ ممالک، اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے تھے اور اب امریکہ دوسرے ممالی پر دباو ڈال رہا ہے کہ وہ بھی ابراہمی معاہدے کا حصہ بنیں۔

ٹیگس