پاک افغان مذاکرات: دہشتگردی، تجارت اور سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال
"اسلام آباد میں پاک افغان ایڈیشنل سیکرٹری سطح مذاکرات مکمل، پاکستان نے افغانستان سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ مذاکرات میں پاکستان نے افغان سرزمین پر سرگرم دہشتگرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور مؤثر کارروائی پر زور دیا، جنہیں پاکستان کی سلامتی اور علاقائی ترقی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
مذاکرات میں تجارت، ٹرانزٹ، سرحدی تعاون، افغان شہریوں کی واپسی اور ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان نے افغان شہریوں کے لیے قانونی آمد و رفت کی سہولت کے تحت پانچ لاکھ سے زائد ویزے جاری کرنے کا ذکر کیا۔
فریقین نے دوطرفہ رابطے جاری رکھنے اور آئندہ مذاکرات باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق کیا۔