May ۰۴, ۲۰۱۷ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی فٹبال ٹیم عالمی رینکنگ میں 100 نمبر پر آگئی

ہندوستان کی فٹبال ٹیم فیفا کی سو بہترین ٹیموں میں شامل ہوگی ہے۔

فیفاکی جاری کردہ نئی درجہ بندی کے مطابق ہندوستان کی ٹیم سوویں نمبر پر آگئی ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان کی فٹبال ٹیم فیفا کی  درجہ بندی میں ایک سو ایک نمبر پر تھی 
سحرعالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ہندوستان میں جہاں سب ہی  کرکٹ کے دیوانے ہیں فٹبال پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی تاہم فٹبال ٹیم بہترین کارکردگی کی بدولت اکیس برس بعد  فیفا کی سو بہترین ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
انیس سو اکیانوے میں فیفا کی درجہ بندی میں ہندوستان چورانوے نمبر پر تھا۔
 ہندوستان کی فٹبال ٹیم نے عالمی درجہ بندی میں اپنی کامیابی کا یہ سفر بائیس مارچ کو کمبوڈیا اور اٹھائیس مارچ کو میانمار کو شکست دے کر کیا ہے۔
ہندوستان کی فٹبال ٹیم ایشیا کپ کے کوالیفائی میچوں میں سات جون کو لبنان کے خلاف اور تیرہ جون کو کرغیزستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔