Feb ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • جزیرہ قشم میں بین الاقوامی میراتھن کے مقابلے

ایران کے جنوبی جزیرے قشم میں کھیل اور نوجوانوں کے امور کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے جزیرہ قشم میں میراتھن دوڑ کے دوسرے بین الاقوامی مقابلے ایران اوردنیا کے چار دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں کی شرکت سے منعقد ہوئے۔

جزیرہ قشم میں کھیل اور نوجوانوں کے امور کے ادارے کے سربراہ صابر قہرمانی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میراتھن دوڑ کے دوسرے مقابلے دو حصوں پر مشتمل تھے ایک حصہ تیس کلومیٹر اور دوسرا ساٹھ کلومیٹر پر مشتمل تھا اور دونوں ہی مقابلوں میں مرد و خاتون کھلاڑیوں نے الگ الگ حصہ لیا۔
ان مقابلوں میں ایران جرمنی، برطانیہ، ترکی اور فرانس کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ تیس کلومٹیر کی مردوں کی میراتھن دوڑ میں سنیتالیس کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں ایرانی کھلاڑیوں نے ہی پہلی سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ساٹھ کلومیٹر کی میراتھن دوڑ کے مردوں کے مقابلوں میں دو سو چودہ کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں جرمنی کے کھلاڑی موریس ہیڈی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایرانی کھلاڑیوں محمد صفری اور اکبر نقدی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔