Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • مراکش محروم، جنوبی امریکا کو 2026 ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

جنوبی امریکا نے ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس کی میزبانی حاصل کر لی ہے اور مراکش، فٹبال کی تاریخ میں پہلے عالمی کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔

بدھ کو ماسکو میں منعقدہ فیفا کانگریس میں  دو ہزار چھبیس کے عالمی کپ کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں جنوبی امریکا کو ایک سو چونتیس اور مراکش کو پینسٹھ ووٹ ملے۔
ورلڈ کپ فٹبال سے ہونے والے ممکنہ منافع میں کمی کے خدشات کو
مراکش کی محرومی کی ایک اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ فیفا نے تخمینہ لگایا تھا کہ اگر ایونٹ مراکش میں انعقاد کیا گیا تو ایک اعشاریہ زیرو سات ارب ڈالر کی آمدنی ہو گی اور اس کے مقابلے میں جنوبی امریکا سے تقریباً دگنی دو ارب ڈالر کی آمدنی کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکا بتیس سال بعد عالمی کپ کی مشترکہ طور پر میزبانی کرے گا جہاں اس کے ساتھ میکسیکو اور کینیڈا دس دس میچوں کی میزبانی کریں گے۔
کینیڈا پہلی مرتبہ مردوں کے ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ میکسیکو انیس سو چھیاسی میں بھی ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے۔