Feb ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران میں یوریشین کراٹے کے مقابلے

ایران کے صوبے البرز میں یوریشین کراٹے مقابلوں کا کل آغاز ہوا جس میں 450 کھلاڑی شریک ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقد ہونے والے دو روزہ مقابلوں میں ایران کے علاوہ چار ممالک افغانستان، جمہوریہ آذربائیجان، بنگلہ دیش اور عراق کی ٹیمیں شریک ہیں۔

ان مقابلوں میں مردوں کی ٹیموں کے علاوہ خواتین کی کراٹے کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

 

ٹیگس