Mar ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • ایرانی فوٹسال کھلاڑی کو اعزاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑی سالار آقاپور کو 2019ء کے سب سے بہترین نوجوان فوٹسال کھلاڑی کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹسال پلنٹ ویب سائٹ نے 2019ء کے 10 سب سے بہترین فوٹسال کھلاڑیوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایرانی فوٹسال کھلاڑی سالار آقا پور کا نام بھی شامل ہے۔

سالار آقا پور  نے اس سے پہلے 2019 کے ایشیاہ انڈر 20 کے مقابلوں میں 8 گول کئے جس کی وجہ سے انھیں ایشیاء کے گولر کا لقب دیا گیا۔

 قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایرانی قومی فوٹسال ٹیم کو سب سے بہترین ٹیم، ایرانی ہیڈ کوچ "محمد ناظم الشریعہ" کو سب سے بہترین کوچ، ایرانی گول کیپر "سپہر محمدی" کو سب سے بہترین گول کیپر، ایرانی خاتون گول کیپر "فرزانہ توسلی" کو سب سے بہترین خاتون گول کیپر، خاتون فوٹسال کھلاڑی "سارا شیر بیگی" کو سب سے بہترین خاتون فوٹسال کھلاڑی اور ایرانی خاتون ریفری "گلارہ ناظمی" کو سب سے بہترین فوٹسال ریفری کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

ٹیگس

کمنٹس