Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • کینیا کے رہنماؤں سے اقوام متحدہ کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کینیا میں جاری سیاسی بحران کو قانونی اور منصفانہ طریقوں سے حل کیے جانے پر زور دیا ہے۔

اینٹونیو گوترس نے حکومت کینیا کے مخالفین سے اپیل کی کہ وہ صدارتی انتخابات کے بارے میں پیدا ہونے والے تنازعے کو حل کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ کینیا کے سرکردہ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی کشیدگی کو قانونی راستوں سے ختم کرنے کی کوشش کریں اور اپنے حامیوں کو تشدد سے گریز کرنے کا واضح پیغام دیں۔
کینیا میں صدارتی انتخابات کے معاملے پر کھڑے ہونے والے سیاسی تنازعے میں اب تک بیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کینیا میں آٹھ اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر اوھورو کنیاتا تقریبا پچپن فی صدر ووٹ لے کر ایک بار پھر کامیاب ہوگئے ہیں۔
حزب اختلاف کے رہنماؤں نے انتخابی عمل کی شفافیت پر شک کا اظہار کیا ہے۔