Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • دوتہائی امریکی ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے باہر نکلنے کے خلاف ہیں : سی این این

سڑسٹھ فیصد امریکی عوام ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے باہر نکلنے کے خلاف ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے یہ سروے ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر کے ایک ہفتے بعد کرایا ہے-

اس سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے اکثر عوام ٹرمپ کے موقف کے خلاف ہیں-

ایٹمی انرجی کی آٹھ رپورٹوں میں ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی پابندی کئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی پابندی کئے جانے کی تصدیق نہیں کریں گے-

ٹرمپ کے اس اقدام کے بعد، کہ جس کا مقصد اس بین الاقوامی معاہدے کو منسوخ کرنا ہے، امریکی کانگریس کے پاس ان پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے لئے کہ جنھیں ایٹمی سمجھوتے کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا، ساٹھ دن کا موقع ہو گا-

اگرکانگریس پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو امریکہ، ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکل جائے گا-

ڈونالڈٹرمپ، ایٹمی سمجھوتے کو ہمیشہ ایک خوفناک سمجھوتہ کہتے رہے ہیں اور اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں یہ ایک ایسا فیصلہ ہے کہ جس پر دیگر فریقوں سمیت بڑے پیمانے پر عالمی برادری حتی بہت سے امریکی حکام نے بھی تنقید کی ہے-