Apr ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • ٹورنٹو میں راہگیروں پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ، 25 ہلاک و زخمی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک وین ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پانچ زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی جگہ سے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حادثہ تھا یا گاڑی جان بوجھ کر چڑھائی گئی جبکہ دہشت گردانہ اقدام کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔پولیس کے بقول اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔