May ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات دیگر سات صنعتی ملکوں کے مقابلے سات گنا زیادہ رونما ہوتے ہیں۔

یکم جنوری سن دو ہزار نو سے اکّیس مئی سن دو ہزار اٹھارہ تک سات صنعتی ملکوں منجملہ امریکہ، کینیڈا، جاپان،، جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ میں فائرنگ کے رونما ہونے والے واقعات کا جائزہ لئے جانے کے بعد ان اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ عرصے میں کینیڈا اور فرانس میں فائرنگ کے دو، جرمنی میں ایک اور دیگر ملکوں میں کوئی واقعہ رونما نہ ہونے کے مقابلے میں امریکہ میں فائرنگ کے دو سو اٹھاّسی واقعات رونما ہوئے ہیںامریکہ میں لوگوں کے ہتھیار رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے جس کے نتیجے میں ہر سال بڑی تعداد میں لوگوں کو فائرنگ کے واقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔