Sep ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 35 ہلاک و زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے رونما ہونے والے ستاون واقعات میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور انتالیس دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات کیلی فورنیا، وسکانسین، نیویارک، کنٹکی۔ میسی سیپی اور پینسلوانیا میں رونما ہوئے۔

اس مرکز کے اعلان کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے ایک سو چھیاسٹھ واقعات رونما ہوئے جن میں اکتالیس افراد ہلاک اور ایک سو تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسلحہ رکھنے پر پبندی کا اب تک کوئی قانون تک وضع نہیں کیا جا سکا ہے۔

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ خود بھی ہتھیاروں کی لابی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔