Nov ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • کیلیفورنیا میں آگ بے قابو23 افراد ہلاک

امریکی ریاست میں لگی خوفناک آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں مسلسل پھیلتی ہوئی آگ کے باعث ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مغربی لاس اینجلس کے ہائی وے سے بھڑکنے والی آگ نے ساحلی علاقوں کا رخ کر لیا ہے، ملیبو کے علاقے میں بھی آگ سے کئی گھر متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہواؤں کے باعث آگ بھجانے کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کیلیفورنیا کے  جنگلات اور آگ سے بچاؤ محکمے کے ترجمان اسکاٹ میکلئن کا کہنا ہے کہ اب تک 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 14 افراد کی لاشیں ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو کے شمال میں واقعے ایک قصبے پیراڈائز سے ملی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جلنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔

ایک لاکھ ایکڑ کے رقبے پر پھیلی آگ نے وسطی لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے تھاؤزنڈز اوکس میں 40 میل کے رقبے پر  75,000 گھروں کو متاثر کیا ہے۔

 

کیمپ فائر نے پیراڈائز کو سب سےزیادہ متاثر کیا ہے، قصبے میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے 6,700 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جسے کیلیفورنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس