Apr ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • سری لنکا، دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں سمیت کم سے کم آٹھ مقامات پر بموں کے دھماکے ہوئے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد دو سو سات ہو گئی ہے جبکہ چار سو افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔
 مرنے والوں میں پینتیس غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
حکومت سری لنکا نے دارالحکومت کولمبو میں رات کا کرفیو نافذ ک ردیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے سلسلے میں سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔