Sep ۱۴, ۲۰۱۹ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی بحری جنگی جہاز کو چین کا انتباہ

چین نے امریکا کے جنگی بحری جہاز کو خبردار کیا ہے کہ وہ جتنی جلدی ہوسکے بحیرہ جنوبی چین سے نکل جائے۔

چینی فوج کے ساؤتھ  کمانڈوز کے کمانڈر نے امریکی جنگی بحری جہاز مایر سے  جو جمعے کو بیجنگ کی اجازت کے بغیر جزائر پاراسل کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا تھا کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد اس علاقے سے نکل جائے - چینی فوج کے ساؤتھ کمانڈوز کے سربراہ جنرل لی خوامین نے کہا ہے کہ امریکا ایک عرصے سے بحیرہ  جنوبی چین میں بیجنگ کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کررہا ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ عالمی امن و صلح اور علاقائی سلامتی کے تحفظ میں واشنگٹن کے دعوے جھوٹے ہیں - مذکورہ چینی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین پوری ہوشیاری کے ساتھ اپنی قومی خود مختاری اور سلامتی کی حفاظت اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات انجام دے گا - چین پورے بحیرہ جنوبی چین پر جبکہ ویتنام ، فلیپین، ملیشیا اوربرونئی جیسے ممالک اس سمندر کے کچھ علاقوں پراپنی مالکیت کا دعوی کرتے ہیں جبکہ تیل و گیس سے مالامال جزائر اسپراتلی اور پاراسل کی مالکیت پر بھی ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیں - دوسری جانب امریکا اس سمندری علاقے کو بین الاقوامی سمندری حدود قراردیتے ہوئے دعوی کرتا ہے کہ یہاں سے سبھی ملکوں کے بحری جہازوں کو گذرنے کا حق حاصل ہے -