Dec ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرے

لندن میں برطانوی وزیر اعظم کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی قیادت والی کنزرویٹو پارٹی کی انتخابات میں کامیابی سے ناراض ہزاروں افراد نے جمعہ کو بڑی تعداد میں وسطی لندن میں واقع ڈاؤننگ اسٹریٹ اور اسی طرح گلاسکو شہر میں انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرین بورس جانسن ہمارے وزیراعظم نہیں اور مہاجرین خوش آمدید کے نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے انتخابات میں بورس جانسن  کی کنزرویٹیو پارٹی نے650 کے ایوان میں 365 نشتیں حاصل کیں۔

 

ٹیگس