Apr ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • کورونا سے پوری دنیا متاثر، 82 ہزار افراد ہلاک

کورونا سے پوری دنیا میں مرنے والوں کی تعداد 82 ہزار 80 ہو گئی جبکہ14 لاکھ 31 ہزار 706 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور تین لاکھ دو ہزار ایک سو پچاس افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔

 عالمی میڈیا کے مطابق دنیا کے 209 ممالک اور علاقے عالمی وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ اسپین میں کورونا سے 14ہزار 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں عالمی وبا سے دس ہزار 328 افراد ہلاک ہو گئے اور جرمنی میں بھی کورونا سے 2 ہزار 16 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

در ایں اثناء مزدوروں کی عالمی تنظیم آئی ایل او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کم از کم ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روز گار کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ٹیگس