امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دینے کی کوشش
Apr ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
اسپین اور برازیل کے رہنما ٹرمپ کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے بارسلونا میں منعقدہ ایک اجلاس میں برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا اور تقریباً بارہ دیگر رہنماؤں کی میزبانی کی جن میں میکسیکو ،جنوبی افریقہ ،کولمبیا اور یوروگوائے کے صدور شامل تھے۔
پیڈرو سانچز جو اس وقت یورپی یونین میں ٹرمپ کے سخت ترین ناقدین میں تبدیل ہو گئے ہیں، بارسلونا کو ٹرمپ کے خلاف مزاحمت اور بائیں بازو کی سیاست کو بحال کرنے کے ایک مرکز کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس اجلاس کے شرکا، ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور بین الاقوامی اداروں کے برخلاف امریکہ کی مداخلت پسندانہ خارجہ پالیسی کے معاملے پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔
ٹیگس