Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر کے نئے سربراہ کا انتخاب

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایجنسی کے نئے بورڈ آف گورنر کے انتخاب کی اطلاع دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویانا میں عالمی اداروں میں کینیڈا کے مستقل مندوب کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ویانا میں عالمی اداروں میں کینیڈا کی مستقل مندوب ہائڈی آلبریٹا ہولان نے بورڈ آف گورنر کے سویڈن کے سابق سربراہ میکلائلا کاملین گرانیٹ سے یہ ذمہ داری اپنی تحویل میں لے لی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ویانا میں عالمی اداروں میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے ٹوئٹ کے ذریعے بورڈ آف گورنر کے نئے سربراہ کے انتخاب کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہنگری کے نمائندے کارولی ڈین اور جنوبی افریقہ کے نمائندے راپولانہ مولکان البریٹا کے معاون ہوں گے۔

 

 

ٹیگس