ایران کے سلسلے میں روس کا آئی اے ای اے کے سربراہ سے غیر جانبدارانہ موقف کا مطالبہ
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی سے ایران کے سلسلے میں غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی تہران سے دوبارہ رابطہ برقرار کرنا چاہتے ہیں۔
سرگئی لاؤروف نے کہا کہ انھوں نے گروسی سے کہا ہے کہ غیر جانبدار رہیں، آئی اے ای اے کے منشور اور اصول و ضوابط کی پابندی کریں اور اپنی رپورٹوں میں کسی بھی فریق کی جانبداری نہ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یاد رہے کہ روسی وزیر خارجہ نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے ایران کے سلسلے میں غیر جانبداری اور جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے اصول و ضوابط کی پابندی کا ایسی حالت میں مطالبہ کیا ہے کہ رافائل گروسی نے آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کرنے والی ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر امریکہ اور صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت کی اب تک مذمت بھی نہیں کی ہے۔