Jan ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کے سربراہ کے نام ایران کا خط، امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں کی بابت سخت انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے آئی اے ای اے کے سربراہ کے نام خط میں پُر امن ایٹمی تنصیبات کے خلاف امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں کے بارے میں سخت انتباہ دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں ایران کے نمائندہ دفتر نے آئی اے ای اے کے سربراہ کو ایک خط ارسال کرکے پُر امن ایرانی ایٹمی تنصیبات کے خلاف امریکی دھمکیوں پر سخت اعتراض کیا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے نام ایران کے خط میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، اور این پی ٹی کے اعتبار پر اس قسم کی دھمکیوں کے معمول بن جانے کے خطرناک نتائج کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے۔

 

آئی اے ای اے کے سربراہ کے نام ایران کے مکتوب میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان اقدامات کی مذمت کی جائے اور ان  کے ذمہ داروں کو جواب دہ بنایا جائے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ خط ایسی حالت میں ارسال کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی دھمکیوں کو ایک بار پھر دہرایا۔

زاخارووا

 

دریں اثنا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر نئے فوجی حملوں کے امکان کے بارے میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور امریکی صدر کے حالیہ بیانات کے جواب میں، روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ موقف، جو بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے منافی ہے، مغربی ایشیائی خطے کو ممکنہ طور پر خطرناک انسانی اور تابکاری کے نتائج ميں مبتلا کر دے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے ایران مخالف بیانات بذات خود کوئی نیا موضوع نہيں ہے، عالمی برادری نے بارہا اس طرح کے رویّے کو مسترد کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری میں یہ نظریہ پیدا کرنے کی کوششیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ طاقت کے استعمال اور فوجی کارروائی کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، ناقابل قبول ہے۔

 

ٹیگس