Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • فرانس دو سو اکتیس غیر ملکیوں کو ملک سے باہر نکالے گا

حکومت فرانس، انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو سو اکتیس غیرملکیوں کو ملک سے باہر نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک انتہا پسند کے ہاتھوں ایک فرانسیسی شہری کے قتل کے بعد حکومت فرانس انتہا پسندانہ خیالات کے حامل دو سو اکتیس غیر ملکی شہریوں کو ملک سے باہر نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں مزید وضاحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فرانس کی دائیں بازو کی جماعتوں نے پیرس کے مضافات میں ایک شہری کو پیش آنے والے واقعے کے بعد امانوئل میکرون حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

فرانسیسی پولیس نے جمعے کی شب اعلان کیا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے پیرس کے مضافات میں خاقو سے حملہ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔گذشتہ مہینوں میں یورپ میں دھاردار ہتھیاروں سے دہشتگردانہ کارروائیوں میں تیزی آئی ہے ۔

ٹیگس