پاکستان: تیل کی تنصیبات کے محافظ پولیس اہلکاروں پر حملہ، 5 اہلکار جاں بحق
شمال مغربی پاکستان میں تیل کی تنصیبات کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او سعود خان کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں پانچ اہلکار سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے گُرگُری میں ہوا ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس فورسز پر آج کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پانچ پولیس اہلکاروں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔