-
مولانا کلب جواد نے دہلی میں فسادات سے متأثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ویڈیو
Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۳ہندوستان کی ریاست یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ کے امام جمعہ مولانا کلب جواد نے بعض سماجی تنظیموں سے جڑے افراد کے ساتھ دہلی فسادات میں نقصان اٹھانے والے مسلم علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جو باتیں کی ہیں اس نے دہلی کی مرکزی حکومت اور پولیس کے کردار پر بڑے سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مساجد اور انکے مکانات کو تباہ کرنے کے لئے بم جیسے دھماکہ خیز مادوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
-
دہلی فسادات کو لے کر ہندوستانی پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری
Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸دہلی کے حالیہ فسادات کے معاملے پر ہندوستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعہ کو بھی ہنگامہ ہوا اور کارروائی ملتوی کردی گئی۔
-
بے جے پی حکومت پر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا الزام
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۴ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے حکومت پر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا الزام لگایا ہے۔
-
ہندوستان، سی اے اے پر جلد سماعت کی درخواست مسترد
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۳ہندوستانی سپریم کورٹ نے سی اے اے پر جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
-
دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات میں 49 افراد جاں بحق
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۶راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اسکول دہلی کا مستقبل ہے اور نفرت اور تشدد نے اسے برباد کردیا۔
-
راہل گاندھی نے دہلی میں فسادات سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۳ہندوستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے مرکزی لیڈر راہل گاندھی نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کے دہلی کے شمال مشرق میں فسادات سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
-
دہلی ہائی کورٹ فسادات سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ کو کرے: سپریم کورٹ
Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۲ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بدھ کو ایک سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ بی جے پی کے بعض لیڈروں کی اشتعال انگیز تقریروں اور ان کے نتیجے میں دہلی میں فسادات بھڑک اٹھنے سے متعلق دائر کی گئی درخواستوں کی جمعہ کو سماعت کرے
-
شاہین باغ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں
Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۲قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ خاتون مظاہرین کو ملنے والی دھمکی کے خلاف اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب کے 14 اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں ۔
-
دہلی فسادات کی معنیٰ دار ویڈیوز!
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۷ہندوستان میں شہریت سے متعلق حکومت کی نئی پالیسیوں اور قوانین کے خلاف کئی مہینوں سے ملکی پیمانے پر عوامی مظاہرے جاری ہیں جو حالیہ چند روز میں تشدد کی شکل اختیار کر گئے۔ دہلی میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرین اور حکومت نواز شرپسندوں میں زبردست ٹکراؤ ہوا جو بعد میں مذہبی فسادات کا روپ لے گیا۔ دہلی میں ہونے والے فسادات میں کم از کم سینتالیس افراد جاں بحق جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسکے علاوہ سیکڑوں کی تعداد مکانات، دکانیں اور گاڑیاں بھی نذر آتش کر دی گئیں۔
-
ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۸ہندوستانی وزیر اعظم نے بی جے پی اراکین سے ملک میں فرقہ وارانہ ہماہنگی پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری طرف ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دہلی فسادات کے مسئلے میں اپوزیشن اراکین کے ہنگاموں کے باعث منگل تین مارچ کو بھی معمول کی کارروائی، معطل رہی۔