-
ٹرمپ کے دورۂ ہند کے خلاف مظاہرے ۔ تصاویر
Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۹ہندوستان میں امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ دورے کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’امریکی صدر واپس جاؤ‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ اس درمیان ریاست گجرات میں موٹیرا کرکٹ اسٹیڈئم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہونے والے خطاب کے موقع پر،ان کو لاحق جان کے خطرے کے پیش نظر ایک بلٹ پروف فریم کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔
-
امریکی صدرٹرمپ کا دورہ ہندوستان
Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۸امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کے موقع پر دونوں ملکوں نے صحت اور انرجی جیسے شعبوں میں تعاون کے تین سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں -
-
دہلی میں تیسرے روز بھی فسادات سات ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی
Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۶ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی کے جعفرآباد اور موج پور سمیت شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں اتوار سے شروع ہونے والے فسادات اور پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ہے اس درمیان مرکزی وزیرداخلہ، دہلی کے وزیراعلی اور لفٹننٹ گورنر سمیت کئی اعلی عہدیداروں اور ممبران اسمبلی پرمشتمل ایک ہنگامی اجلاس بھی تشکیل پایا ہے
-
دہلی میں پرتشدد مظاہرے 5 میٹرو اسٹیشن بند
Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۰شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف اور حمایت کے سلسلے میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر دارالحکومت کے پانچ میٹرو اسٹیشن بند ہیں جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
-
دہلی میں سی اے اے کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم ایک ہیڈ کانسٹبل ہلاک
Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۷دہلی میں سی اے اے کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم میں ایک ہیڈکانسٹبل کی ہلاکت کی خبر ہے ۔ جبکہ شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے پر امن مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے ۔
-
ہندوستان میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف ملک گیر تحریک میں شدت آگئی ہے
Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۳امریکی صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر ہندوستان میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک گیر تحریک میں شدت آگئی ہے ۔
-
امریکی صدر دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے
Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دو روزہ دورے پر ہندوستان کے لیے احمد آباد پہنچے گئے ہیں۔
-
ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ
Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۶ہندوستان میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے فوری طور پر شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
-
دہلی کے جعفرآباد اور چاندباغ میں بھی سڑک پر سی اے اے کے خلاف دھرنا
Feb ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۴سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں تحریک اور دھرنے کے بعد جعفرآباد اور چاند باغ میں بھی خواتین اوربچوں نے سڑکوں پر دھرنا شروع کردیا ہے
-
کشمیر میں جھڑپ دو مسلح افراد مارے گئے
Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۸ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔