-
ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کا آغاز
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۷دارالحکومت تہران کے بیس ہزار ٹیکسی ڈرائیوروں کی کرونا ویکسینیشن کا آغاز ولایت پارک میں پیر 26 جولائی 2021 سے شروع ہوگیا ہے۔ تہران کی ٹیکسی ایسوسی ایشن کے ڈاریکٹر جنرل محمد روشنی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کی جائے گی اور اس کے بعد بقیہ ڈرائیوروں کو کرونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا کہا کہ ویکسینیشن کا شیڈول ڈرائیوروں کی عمر کے تناسب سے ترتیب دیا گیا ہے۔
-
تہران کی شاہراہوں پر جشن عید غدیرخم
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۴دارالحکومت تہران میں عید غدیر خم کے موقع پر مختلف شاہراہوں میں جشن غدیری منایا گیا۔ تہران کے طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی عید غدیر خم کی مناسبت سے جشن منایا گیا۔
-
یزد میں عید غیدیرخم کا جشن، کار ریلی کا انعقاد
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۸ایران کے شہر یزد میں عید غدیر خم کے موقع پر جشن کا انعقاد موٹرسائیکل اور کار ریلی کی صورت میں کیا گیا۔ اس جشن کا انعقاد یزد شہر کی ثقافتی ،سماجی اور کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔ جشن کے اس قافلے میں کرونا ایس او پیز کی پابندی کی گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے کاروان جشن میں شرکت کی۔
-
صدرروحانی اور کابینہ کی رہبرانقلاب اسلامی سے الوداعی ملاقات(تصاویر)
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۴رخصت پذیر صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو اپنی سبکدوش ہونے والی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے الوداعی ملاقات کی۔
-
مشہد مقدس میں عید غدیر خم کے جشن کا آغاز
Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۲ایران کے مقدس شہر مشہد میں عید غدیر خم کے موقع پر جشن کی محفلوں کا آغاز ہوگيا ہے۔ شہر مشہد کی شاہراہوں اور گلی محلوں میں جشن کی محفلیں شروع ہوگئی ہیں جس میں شعراء کرام، منقبت خواں حضرات عید غدیر خم کی مناسبت سے اپنے کلام اور آواز سے حاضرین محفل کی داد وصول کررہے ہیں۔ مشہد میں کرونا ایس او پیسز کی پابندی کے ساتھ ان محفلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
-
گذشتہ مہینے کی منتخب تصاویر
Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۰گذشتہ مہینے کی چند منتخب تصاویر۔
-
ہنگامی بنیادوں پر کرونا ویکسینیشن کا پروگرام
Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۵ایران میں ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کے ورکرز کے ذریعے کرونا ویکسینیشن پروگرام کا ہفتہ 24 جولائی 2021 سے آغاز ہوگیا ہے اور ملک میں ویکسینیشن مہم میں مدد کے لئے یہ عملہ وزارت صحت کی ضرورت کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔ 17 مستقل اور موبائل مراکز 421 میڈیکل ورکرز کے ساتھ ملک میں کوووڈ 19 کی ویکسینشن کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ مراکز صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہفتہ کے تمام دنوں میں شہریوں کو ویکسینیشن کی خدمات فراہم کریں گے۔
-
گرگان میں قربانی کے گوشت کی ضرورت مندوں میں تقسیم
Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۶عید الاضحی کی مناسبت سے گرگان کے نماز جمعہ کے دفتر ، آیت اللہ نور مفیدی کی حمایت کی حمایت اور مخیّر حضرات اور موکب امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے تعاون سے گلستان صوبے میں 72 گوسفندوں کی قربانی کی گئی اور قربانی کا گوشت ضروت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔
-
قم میں عیدالاضحی کے موقع پرسلاٹر ہاؤس میں قربانی کے مناظر
Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۴عید الاضحی کے موقع پر ایران میں جانوروں سے انسانوں میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے گھروں اور عام شاہراہوں پر قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور صرف سلاٹر ہاؤسز میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایران کے مقدس شہر قم میں انڈسٹریل سلاٹر ہاؤس میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا گیا۔
-
روضۂ امام علی رضا(ع) میں نمازعیدالاضحی کا اجتماع
Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۸ایران کے شہر مشہد مقدس میں آسمان امامت و ولایت کے درخشاں ستارے ثامن الحجج حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے روضۂ اقدس میں کرونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کے ساتھ نماز عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع ہوا ، عید کی نماز آیت اللہ سید احمد علم الہدی کی امامت میں ادا کی گئی۔