-
رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی - تصاویر
Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۴رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ساختہ کورونا ویکسین کووایران برکت کی پہلی ڈوز لگوالی ہے۔ یہ ویکسین ایران کے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین نے تیار کی ہے اور حال ہی میں اس ویکسین کے عام استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
-
ولادت باسعادت امام رضا ع کے موقع پر روضہ اقدس کی رونقیں
Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۵نواسۂ رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر مشہد مقدس میں بھر طریقے سے چراغانی کی گئی اور شب و روز ولادت کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد زیارت کے لئے روضہ اقدس میں حاضر ہوئی۔
-
مرقد امام خمینی رح میں روضۂ امام رضا علیہ السلام کے خادموں کی خطبہ خوانی
Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۴عشرہ کرامت اور میلاد مسعود حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مرقد مطہر میں گيارہ ذیقعدہ 1442 ہجری قمری کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارکہ کے خادموں نے خطبہ خوانی کی تقریب منعقد کی۔
-
حضرت امام رضا ع کے روضۂ اقدس میں نقارہ زنی کی تقریب
Jun ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۱نواسۂ رسول حضرت امام علی ابن موسی رضا علیہم السلام کے روضۂ اقدس میں امام رئوف کی ولادت با سعادت کے موقع پر نقارہ زنی کی تقریب منعقد ہوئی ،اس تقریب میں روضۂ مبارک کے متولی اور دیگر عہدیداران نے شریک ہوئے .
-
ابراہیم رئیسی کے صدر منتخب ہونے کا جشن
Jun ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۶ایران کے تیرہویں دور کے صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر تہران کے ولی عصر عج اسکوئر پر 19 جون کو عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کورونا پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ لوگوں نے شرکت کی۔
-
ایران کے 2021 کے انتخابات کی مہم کے جلوے
Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۸اگر چہ اس سال انتخاباتی مہم میں گہما گہمی سماجی رابطوں ویب سائٹس پر زیادہ عروج پر رہی ہے لیکن صدارتی اور بلدیاتی نامزد امیدواروں نے شہروں کی سطح پر انتخاباتی مہم کا رنگ ہی بدل دیا ہے اور شہروں میں پہلے سے مختص مخصوص مقامات پر نامزد امیدواروں کے پوسٹر نظر آئے۔ صدارتی اور بلدیاتی نامزد امیدواروں کی انتحابی مہم جمعرات 17 جون 2021 کی صبح تک جاری رہی۔
-
ہم ووٹ دیں گے
Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۸اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات کا اٹھارہ جون کو ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔ ایران میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے۔ آج امیدواروں کی تشہیراتی مہم کا آخری دن ہے, ساتھ ہی کورونا سے متعلق طبی ہدایات پر عمل کے ساتھ ، مختصر اجتماعات اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی کے ساتھ مختلف اداروں اور شخصیات نے عوام سے انتخابات میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔ ایران کے عوام انتخابات میں شرکت کرنے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کررہے ہیں ایران اسلامی سیاسی جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔
-
حرم حضرت معصومہ(س) کے طلائی گنبد کے علم کی تبدیلی کی تقریب
Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۴حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں یکم ذیقعدہ یوم ولادت با سعادت بی بی معصومہ (س) اورعشرہ کرامت کے آغاز کی مناسبت سے جمعہ 12 جون 2021 کی شام طلائي گنبد کے علم کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئي۔
-
اہواز میں سید ابراہیم رئيسی کی عوامی اجتماع میں شرکت
Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۷ایران کے تیرہویں دور کے صدارتی انتخابات کے نامزد امید وار سید ابراہیم رئیسی نے 9 جون 2021 بروز بدھ ایران کے صوبے خوزستان کے مرکز اہواز کے تختی اسٹیڈیم میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔
-
صدارتی امیدواروں کا دوسرا مباحثہ
Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۷ایران کے نامزد صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ منگل کو منعقد ہوا۔ جس میں نامزد صدارتی امیدواروں علی رضا زاکانی، محسن رضائی، محسن مہر علی زادے، سید ابراہیم رئیسی، عبدالناصر ہمتی، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی اور سعید جلیلی نے مختلف منجملہ سیاسی ، ثقافتی ، اقتصادی اور سماجی موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔