-
امریکہ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک و زخمی
Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۳امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
-
ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ
Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۸ہندوستان سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔
-
فرانس میں پرامن مظاہرین پر پولیس کا تشدد
Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۴پنشن قوانین میں اصلاحات کے خلاف فرانسیسی عوام کے مظاہرے پولیس کے حملے کے بعد پرتشدد شکل اختیارکرگئے۔ پنش قوانین اور پولیس کے تشدد آمیز رویئے سے مشتعل ہوکر، مظاہرین نے سرکاری بینکوں کے شیشے توڑ دیئے اور پولیس کو آتش گیر مادے سے نشانہ بنایا۔
-
جو بایڈن کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھ گئی، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام
Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۶:۴۱بائیڈن کے ڈیلاویئر مکان کی تلاشی کے دوران خاص درجہ بندی کے نشان والے 6 اضافی دستاویزات کا انکشاف ہوا ہے۔
-
نام نہاد سپر پاور زبوں حالی کا شکار، ہزاروں بینک ملازمین ہوں گے بے روزگار
Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۶:۱۹بعض امریکی بینکوں نے اپنے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کا آغاز کر دیا ہے۔
-
تبت میں برفانی تودہ گرا، ہلاکتوں کی تعداد ۲۸ ہو گئی (ویڈیوز)
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۰چین کے علاقے تبت میں گزشتہ منگل کے روز گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آکر اب تک کم ازکم ۲۸ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امدادی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہے اور علاقے میں موجود کوہ پیماؤں، راہگیروں اور دیگر سیاحوں کی موجودگی کے پیش نظر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
-
خواتین کو ہراساں کرنے پر لندن پولیس کے خلاف مظاہرہ
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۵لندن پولیس افسران پر حراست کےدوران متعدد افراد کے ساتھ بدسلوکی اور خاتون قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملات سامنے آنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے کیے ہیں۔
-
مہنگائی کے باعث برطانیہ کی ریٹیل مارکیٹ کو بحران کا سامنا
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۷برطانیہ میں اشیائے صرف کی قیتموں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے لوگوں نے اس سال کرسمس اور نئے سال کی خریداری کم کی ہے جس کی وجہ سے ریٹیل مارکیٹ کو بحران کا سامنا ہے۔
-
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی پر نیٹو میں اختلافات
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۵نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں یوکرین کے لئے جدید ترین ٹینک ارسال کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا لیکن یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے امریکی اور یورپی حلیفوں نے ہتھیار دینے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
-
برطانیہ میں ٹھنڈک سے ہلاکتیں
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۲برطانوی توانائی کے قومی مرکز کی حیثیت سے ایک خیراتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ کم آمدنی والے بیشتر افراد کو گھر کو گرم کرنے یا خوراک میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا ہو گا۔