ہندوستان: بہار کے ایک مندر میں بھگدڑ، سات افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i455300-ہندوستان_بہار_کے_ایک_مندر_میں_بھگدڑ_سات_افراد_ہلاک
ہندوستان کی ریاست بہار کے لکھی سرائے ضلع میں واقع مشہور اشوک دھام مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم سات عقیدت مند ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-08-17T10:38:36+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بہار کے ایک مندر میں بھگدڑ، سات افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست بہار کے لکھی سرائے ضلع میں واقع مشہور اشوک دھام مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم سات عقیدت مند ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے لکھی سرائے ضلع میں مشہور اشوک دھام مندر کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم سے کم سات عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 50,000 عقیدت مند مبینہ طور پر مقدس مانے جانے والے ساون کے مہینے کے تیسرے پیر کو ایک رسم "جلبھیشیک" ادا کرنے کے لیے مندر میں جمع ہوئے تھے۔

بھگدڑ میں 12 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ متاثرین میں زیادہ تر خواتین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب بجلی کا ایک کھمبا جو سپلائی کیبل لے کر جا رہا تھا ٹوٹ گیا اور زائرین پر گرگیا، جس سے عقیدت مندوں میں افواہ پھیل گئی کہ لوگ اس کی وجہ سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ ہجوم میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عقیدت مندوں نے افراتفری اور ہلچل مچادی۔

یہ واقعہ آج صبح تقریباً 6 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا جب یاتریوں کی دو ٹرینیں لکھی سرائے ریلوے اسٹیشن پر پہنچیں اور پھر ساون کے مبینہ طور پر مقدس مہینے کے تیسرے پیر کے موقع پر شیو مندر میں غیر معمولی بھیڑ میں اضافہ ہوگیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel