چین کی پہلی مال گاڑی کی ایران آمد
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i211144-چین_کی_پہلی_مال_گاڑی_کی_ایران_آمد
چین کی پہلی مال گاڑی ترکمنستان کے راستے ایران پہنچ گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • چین کی پہلی مال گاڑی کی ایران آمد

چین کی پہلی مال گاڑی ترکمنستان کے راستے ایران پہنچ گئی۔

چین کی یہ ریل مال گاڑی قزاقستان اور ترکمنستان سے ہوتے ہوئے بدھ کی شام ایران کے شمال مشرقی شہر سرخس پہنچی۔ یہ مال گاڑی دو ہفتے قبل چین کے صوبے جہ جیانگ کے شہر یی وو سے روانہ ہوئی تھی۔ اس پروجیکٹ پر چین کی کمپنی ٹیانمن کام کر رہی ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ یہ پہلی مال گاڑی ہے جو چین کو وسطی ایشیا کے ملکوں اور ایران سے متصل کر رہی ہے۔

تجارتی سامان سے لدی ہوئی چین سے ایران پہنچنے والی اس ٹرین نے ایران پہنچنے کے لئے دس ہزار تین سو انتالیس کلو میٹر کا راستہ طے کیا اور اس راستے کو طے کرنے میں اس کو چودہ دن لگے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ شاہراہ ریشم کو دوبارہ فعال کرنے کے پروجیکٹ کے تحت ریلوے ٹریک سے شروع ہونے والی ان تجارتی سرگرمیوں سے وسطی ایشیا، مشرق وسطی اور ایران سے چین کی تجارت بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔