Jul ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کے تیل بردار بحری جہاز کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

ایرانی بحریہ کے جوانوں نے آبنائے باب المندب میں سفر کرنے والے تیل بردار جہاز پر بحری قزاقوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

دفاعی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح بارہ کشتیوں میں سوار بحری قزاقوں کے ایک گروہ نے آبنائے باب المندب میں ایران کے ایک تیل بردار بحری جہاز کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم ایرانی بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے تین گھنٹے کے بعد بحری قزاقوں کے اس گروپ نے ایک بار پھر ایران کے تیل بردار جہاز پر حملہ کیا تاہم ایرانی بحریہ کے جوانوں نے اسے بھی ناکام بنا دیا۔

بعدازاں ایرانی بحریہ کے فلیٹ نے اپنی نگرانی میں مذکورہ تیل بردار جہاز کو محفوظ سمندری حدود تک پہنچا دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی بحریہ کا اکتالیسواں بحری بیڑہ بحری مواصلاتی لائنوں کے تحفظ اور خطے میں امن و دوستی کا پیغام پہنچانے کے لئے عالمی سمندری مشن انجام دے رہا ہے۔

ٹیگس