Sep ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • اوپیک نے الجزیرہ اجلاس میں غیرمعمولی فیصلہ کیا: ایران

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے اوپیک کے مشاورتی اجلاس کے نتیجے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپیک نے بدھ کے روز ایک غیرمعمولی فیصلہ کیا ہے۔

شانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی مشاورتی اجلاس کے بعد کہا کہ اوپیک نے ڈھائی سال کے بعد اس فیصلے پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اوپیک کے رکن ملکوں کے تیل اور توانائی کے وزراء نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اوپیک کے سیکرٹریت کی تجویز پر تیل کی یومیہ پیداوار کم کر کے بتیس اعشاریہ پانچ ملین بیرل کر دیں گے اور اس کے مطابق رکن ملکوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے الجزائر میں اوپیک کے مشاورتی اجلاس کے طویل ہونے کے بارے میں کہا کہ اس اجلاس میں بہت سے مسائل اٹھائے گئے اور پھر مشاورتی اجلاس کو اوپیک کے غیرمعمولی اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا اور اس طرح اس اجلاس کے فیصلے زیادہ اعتبار کے حامل ہوئے۔

ٹیگس